Gas Leakage Web ad 1

اسٹار فٹبالر کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

0

*بیلجیئم کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر روملو لوکاکو نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔*

Gas Leakage Web ad 2

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے ریکارڈ گول اسکورر روملو لوکاکو نے 16 سالہ انٹرنیشنل کیریئر سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں۔ معروف فٹبالر نے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 135 میچز میں 94 گول اسکور کیے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے 2010 میں کم عمری میں بیلجیئم کی قومی ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ چار ورلڈ کپ اور تین یورپی چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ رواں سال ورلڈ کپ میں بھی انہوں نے ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔

معروف فٹبالر نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے قومی ٹیم کے لیے گزشتہ 16 سال میں اپنی پوری کوشش کی اور اس سفر کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چار ورلڈ کپ اور تین یورپی چیمپئن شپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.