پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان , اب قیمتیں کیا ؟ جانئے
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 366 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 385 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔