Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر الیکشن تین مرحلوں میں کرانے کا اعلان

0

مظفرآباد: چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اب تین مرحلوں میں منعقد کیے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے بتایا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی، دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تین مرحلوں میں انتخابات کرانے کا مقصد انتخابی عمل کو مؤثر، منظم اور شفاف انداز میں مکمل کرنا ہے تاکہ تمام انتظامی اور سکیورٹی امور کو بہتر طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.