Gas Leakage Web ad 1

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کیلئے روانہ

0

امریکی نائب صدر اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

روانگی کے موقع پر جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کی ہدایات کے تحت مذاکرات میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت ثابت ہوگی۔

چوہدری کامران بخت کو سی ڈی اے آفیسرز ایسو سی ایشن کا جنرل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا

امریکا اور ایران کے درمیان یہ مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں کل اسلام آباد میں ہوں گے۔ امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس کے علاوہ نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے، جو پاکستان پہنچیں گے۔

دوسری جانب ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف شامل ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران اور امریکا کے وفود اور صحافیوں کو ویزا فری سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.