Gas Leakage Web ad 1

الیکشن عملے کو دھمکانے کا کیس: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش

الیکشن عملے کو دھمکانے کا کیس: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش

0

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن عملے کو دھمکانے کے الزام کے کیس میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملے کی سماعت کی۔ گزشتہ سماعت پر انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، جس پر وہ آج اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ پیش ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا فیصلہ

سماعت کے دوران وکیل علی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ این اے 18 سے متعلق دیگر دو تین درخواستوں کو بھی اس کیس کے ساتھ یکجا کیا جائے، تاہم اسپیشل سیکرٹری لاء نے مؤقف اپنایا کہ اس کیس کو الگ رکھ کر دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی اور قانونی اختیار حاصل ہے کہ اپنی ہدایات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کر سکے، اس لیے اس کیس میں بھی میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

اسپیشل سیکریٹری لاء نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ افسر کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ قانون کی خلاف ورزی اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کی عدم تعمیل کے زمرے میں آتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر این اے 18 کی انتخابی مہم کے دوران الیکشن عملے کو دھمکانے کا الزام ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.