اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کی جانب سے بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے ویڈیو شواہد سامنے آگئے ہیں، جن میں خوارجی عناصر کی نقل و حرکت اور بچوں کو اپنے تحفظ کے لیے استعمال کرنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

سامنے آنے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خوارجی عناصر بچوں کو اپنے آگے اور پیچھے رکھ کر نقل و حرکت کر رہے ہیں۔ ویڈیو شواہد کے مطابق یہ عناصر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بچنے کے لیے بچوں کے درمیان موجود رہتے ہیں اور انہیں اپنے تحفظ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
نئے صوبوں کا فیصلہ سڑکوں یا ٹاک شوز میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوگا، شرجیل میمن
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہے کھلا میدان ہو یا مدرسہ، خوارجی عناصر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بچنے کے لیے بچوں کے درمیان پناہ لیتے ہیں۔
ان عناصر کی جانب سے بچوں کو دانستہ طور پر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ سیکیورٹی فورسز ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کریں۔
بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا یہ عمل خوارجی عناصر کی سوچ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے ان کی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔


