PM Apna Ghar Program

پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں: عراقچی

0

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح نے بھی اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی امریکی اور اسرائیلی جنگ کے خاتمے سے خطے میں نئی سفارتی سرگرمیوں، معاشی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے جنگ کے دوران ایران کے صنعتی اور دفاعی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ تاریخی یادگاروں اور ثقافتی ورثے کے مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

انہوں نے جنگ کے بعد ایران میں معاشی بحالی کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ سے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے، سرحد پار تعاون کو وسعت دینے اور بین الاقوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.