PM Apna Ghar Program

کراچی عمارت گرنے کا واقعہ: 3 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ، 16 کی معطلی کا حکم

0

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے پر شدید ناراضگی اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ایسے واقعے کو برداشت نہیں کریں گے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہو یا کسی شہری کو تکلیف اور اذیت کا سامنا کرنا پڑے۔
مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی
مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام سے بریفنگ لینے کے بعد وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی مشاورت سے ان کے محکمے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے۔

وزیراعلیٰ نے سیکرٹری بلدیات وسیم شمشاد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا، جبکہ انہیں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے عہدے سے بھی برطرف کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت سے وسیم شمشاد کو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف باضابطہ انکوائری کرانے کی سفارش بھی کی۔

عمارت گرنے کے سانحے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصراللہ عباسی کو بھی ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا۔ اسی طرح غفلت برتنے پر وزیر داخلہ کی مشاورت سے ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ 16 افسران کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ادارے کا کوئی ملازم غفلت یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ اور تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے عمارت کے مالک سلمان طاہر اور بلڈر ذیشان کو فوری گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کی، جبکہ چیف سیکرٹری کو حکم دیا کہ عمارت کے آرکیٹیکٹ اور انجینئر کو بھی تحقیقات کے دائرے میں شامل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ عمارت گرنے کے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور غفلت کے ذمہ دار کسی بھی شخص کو قانون کے مطابق جواب دہ بنایا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.