PM Apna Ghar Program

حوثی ملیشیا کے ریاض پر داغے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیئے: سعودی افواج

0

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان کی بندرگاہ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل آ گرا، جس کے نتیجے میں معمولی نقصان ہوا، تاہم واقعے میں کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

Gas Leakage Web ad 2

اتحادی فورسز کے مطابق بندرگاہ پر گرنے والے پروجیکٹائل کی نوعیت اور اس سے متعلق تفصیلات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا کردیا
اس سے قبل اتحادی فورسز نے جدہ اسلامی بندرگاہ کے قریب حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون روک کر تباہ کر دیا تھا۔ ڈرون کا ملبہ گرنے کے باوجود کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسی طرح حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب کے مغربی علاقے کی طرف داغا گیا ایک میزائل بھی تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے ریاض صوبے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا، تاہم بعدازاں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد خطرہ ٹلنے کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ حملے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع ایک ٹاور پر حوثی حملے کے ایک روز بعد کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں 2 سعودی شہری جبکہ 9 غیر ملکی باشندے شامل تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.