سندھ کے 5 اضلاع کی 7 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، نوشہروفیروز اور لاڑکانہ میں بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔
محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کے احکامات جاری
ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح 8 بجے مقررہ وقت پر شروع ہوئی، جو شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
ضمنی انتخابات کے دوران ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پولنگ کے عمل کو پرامن، شفاف اور منظم بنانے کے لیے ضروری انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔



