Gas Leakage Web ad 1

پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے

0

پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری یورپ عائشہ علی نے پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کے احکامات جاری
ترجمان کا کہنا ہے کہ پرتگال کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جبکہ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پرتگالی وزیر خارجہ پاکستان-پرتگال بزنس فورم کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں۔

پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.