نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں تین رکنی حکومتی وفد ایوان صدر پہنچا، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات ہوئی۔
مصنوعی ذہانت کی جنگوں میں انسانوں کے تحفظ کیلئے عالمی قوانین ناگزیر: چیف جسٹس آزاد کشمیر
حکومتی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی شامل تھے، جبکہ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر شیری رحمان بھی موجود تھیں۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم اور بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری سے بھی ایوان صدر میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ملاقات ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز ایوان صدر میں عشائیے کے موقع پر صدر زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور ایک اہم شخصیت کے درمیان بھی ملاقات ہوئی تھی۔
ایوان صدر کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں جانب سے مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



