صوبائی حکومت کے ’’پنجاب دھی رانی‘‘ پروگرام کے تحت شیخوپورہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 مسلم اور 20 اقلیتی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

شیخوپورہ میں منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے 220 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔
پر اعتماد ہوں، غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کروں گا: بابر اعظم
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے مالیت کا سلامی کارڈ دیا گیا، جبکہ تقریب میں شریک مہمانوں اور شرکاء کے لیے ظہرانے کا بھی انتظام کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ان والدین کے ساتھ کھڑی ہیں جو اپنی بیٹیوں کے شرعی فریضے کی ادائیگی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مارچ تک 13 ہزار جوڑوں کی شادیوں کا ہدف مکمل کرلیا جائے گا۔



