Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں پنچایت نظام قانونی طور پر بحال کرنے کا ڈرافٹ تیار

0

پنجاب میں پنچایت نظام کو قانونی طور پر بحال کرنے کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ 2026 کا مجوزہ ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے، جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ قانون پر عوام سے بھی تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

مجوزہ ڈرافٹ کے تحت پنچایتی نظام کے ذریعے تنازعات کو 15 دن کے اندر حل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ریٹائرڈ ججز، ریٹائرڈ فوجی افسران، ریٹائرڈ سرکاری افسران، وکلا، اساتذہ اور علمائے کرام کو پنچایتی مقرر کیا جا سکے گا، جبکہ ڈپٹی کمشنر کو ان کی تقرری، نگرانی اور برطرفی کے اختیارات حاصل ہوں گے۔
صوبوں کے قیام کا طریقہ کار آرٹیکل 239 کی شق 4 میں درج ہے: مصطفیٰ کمال
مجوزہ پنچایت نظام کے تحت دیوانی، خاندانی، گھریلو، ہمسایوں کے درمیان تنازعات، جائیداد، زمین کی حدود، قبضے، کاروباری معاملات اور مالی لین دین سے متعلق اختلافات حل کرائے جا سکیں گے۔ پنچایتی کی مدت تین سال مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں انہیں دوبارہ بھی مقرر کیا جا سکے گا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد عوامی تجاویز کے لیے مجوزہ پنجاب پنچایت ایکٹ 2026 کا ڈرافٹ جاری کردیا ہے۔

مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق ہر ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈپٹی کمشنر ایک یا ایک سے زائد پنچایتی مقرر کر سکے گا۔ پنچایتی کو فریقین کی رضامندی سے تنازعات کے حل کے لیے ثالثی اور مصالحت کا اختیار حاصل ہوگا۔ پنچایتی کو 15 دن کے اندر تنازع حل کرنے کی کوشش کرنا ہوگی، تاہم فریقین کی رضامندی کے بغیر وہ کسی معاملے کی کارروائی نہیں کرسکے گا اور نہ ہی کوئی فیصلہ دے سکے گا۔

مجوزہ قانون کے تحت ڈپٹی کمشنر کسی ایسے دوسرے موزوں شخص کو بھی پنچایتی مقرر کرسکے گا جو متعلقہ علاقے میں عزت، اعتماد اور اچھی شہرت کا حامل ہو۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.