Gas Leakage Web ad 1

نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے آن لائن نکاح رجسٹریشن اور ڈیجیٹل نکاح نامے کی سہولت متعارف کرادی

نکاح رجسٹرار پاک آئی ڈی اکاؤنٹ سے نکاح رجسٹر کرسکیں گے، دلہا اور دلہن کی ازدواجی حیثیت نادرا ریکارڈ میں خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوگی۔

0

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک اہم ڈیجیٹل سہولت متعارف کراتے ہوئے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے آن لائن نکاح رجسٹریشن اور ڈیجیٹل میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نظام شروع کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نئے نظام کے تحت نکاح رجسٹرار اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے نکاح کی رجسٹریشن کرسکیں گے، جس کا اندراج خودکار طور پر متعلقہ یونین کونسل کے ریکارڈ میں بھی ہوجائے گا۔

نادرا کے متعارف کردہ اس نظام کے تحت ڈیجیٹل نکاح نامے کا سرٹیفکیٹ نکاح رجسٹرار، دلہا اور دلہن تینوں کے پاک آئی ڈی اکاؤنٹس پر دستیاب ہوگا، جس سے متعلقہ افراد کو نکاح کی رجسٹریشن کا ڈیجیٹل ریکارڈ حاصل ہوسکے گا۔

اس سہولت کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ نکاح رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد نادرا کے ریکارڈ میں دلہا اور دلہن کی ازدواجی حیثیت بھی خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجائے گی۔

ابتدائی طور پر اس ڈیجیٹل نظام کو اسلام آباد اور کوئٹہ میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا گیا ہے۔

نادرا کی اس پیش رفت کا مقصد نکاح کی رجسٹریشن کے عمل کو ڈیجیٹل بنانا، ریکارڈ کی دستیابی کو آسان بنانا اور شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولیات فراہم کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.