مقتولہ ربیعہ احسن کی بہن علوینہ اور والدہ نے بھی ملزم احسن طاہر کو معاف کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہو کر اس کے حق میں بیان دے دیا۔

مدعی پارٹی کی جانب سے عدالت میں جمع کرایا گیا حلف نامہ بھی سامنے آگیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ربیعہ احسن کا قتل جان بوجھ کر نہیں کیا گیا بلکہ یہ ایک حادثہ تھا۔
سائبر کرائم؛ ٹیکس دہندہ کے اکاؤنٹ سے جعلی انوائسز کے ذریعے کروڑوں کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف
حلف نامے کے مطابق مقتولہ کی بہن نے بیان دیا کہ انہوں نے اپنی تسلی کر لی ہے کہ ملزم احسن طاہر نے ان کی بہن کو قتل نہیں کیا۔ انہوں نے ملزم کو فی سبیل اللہ معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حادثہ تھا جس کے نتیجے میں ربیعہ احسن کی جان چلی گئی۔
دوسری جانب مدعی خرم احمد کی جانب سے ان کی وکیل صبا فراز راجہ عدالت میں پیش ہوئیں۔



