Gas Leakage Web ad 1

بھارتی بولر گرنور برار کو آئی سی سی نے سزا دے دی

0

*انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی فاسٹ بولر گرنور برار کو ضابطہ اخلاق کی لیول ون کی خلاف ورزی پر سزا دے دی۔*

Gas Leakage Web ad 2

فاسٹ بولر گرنور برار نے 13 نومبر کو ماؤنٹ مانگانوئی کے ‘بے اوول’ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے مطابق برار ‘آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور معاون عملہ’ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

اس آرٹیکل کا تعلق ’ایسی زبان، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے ہے جو کسی کھلاڑی (بیٹر) کے آؤٹ ہونے پر اس کی توہین کا باعث بنیں یا جس سے بیٹر کی جانب سے جارحانہ ردعمل سامنے آنے کا امکان ہو۔‘

یہ واقعہ نیوزی لینڈ کی اننگز کے 12ویں اوور میں پیش آیا جب ٹم سیفرٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد برار نے جارحانہ انداز میں جشن منایا جسے بیٹر کی توہین سمجھا گیا کیونکہ بیٹر کی جانب سے بھی اسی طرح کا جارحانہ ردعمل سامنے آ سکتا تھا۔

بھارتی فاسٹ بولر کی سرزنش کی گئی ہے اور ان کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ‘ڈی میرٹ پوائنٹ’ کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ یہ 24 ماہ کے عرصے میں ان کی جانب سے کی گئی دوسری خلاف ورزی تھی۔

برار نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور آئی سی سی کے ‘انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز’ کے رکن رنجن مدوگالے کی جانب سے تجویز کردہ سزا کو بھی قبول کر لیا جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.