وفاقی آئینی عدالت نے وراثتی جائیداد کی تقسیم سے متعلق مقدمے میں چچا زاد بھائی کا دعویٰ درست قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور اپیلیں خارج کردیں۔

11 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ وراثت میں قرابت داری اور خونی رشتے کا اصول تنہا لاگو نہیں ہوتا بلکہ جائیداد کی تقسیم اسلامی قانونِ وراثت اور مقررہ قانونی زمروں کے تحت کی جائے گی۔ عدالت کے مطابق بیوہ اور بہنوں کے مقررہ حصے ادا کرنے کے بعد باقی ماندہ جائیداد پر عصبہ یعنی مرد رشتہ دار کا حق ہوگا۔
آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانونی عصبہ کی موجودگی میں رد کا اصول نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ مقررہ حصص کی تقسیم کے بعد باقی بچنے والا حصہ چچا زاد بھائی کو ملے گا۔ اسی بنیاد پر عدالت نے وراثتی مقدمے میں چچا زاد بھائی کے دعوے کو درست قرار دیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے مزید قرار دیا کہ محض ریونیو انٹریز یا قانونی رسمی کارروائیوں سے جائیداد پر اصل حق تبدیل نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ اس مقدمے میں شہری محمد اصغر کے انتقال کے بعد ان کی جائیداد کی تقسیم سے متعلق تنازع زیر سماعت تھا۔



