Gas Leakage Web ad 1

مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان

0

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے مظاہرین کے خلاف مبینہ طور پر غیر ضروری طاقت کے استعمال میں ملوث پولیس یونٹ اسٹریٹجک رسپانس گروپ (ایس آر جی) کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میئر ظہران ممدانی کے مطابق اس یونٹ کی جگہ ایک نیا سویلین ادارہ قائم کیا جائے گا، جس کے اہلکار غیر مسلح ہوں گے اور انہیں گرفتاری کا اختیار بھی حاصل نہیں ہوگا۔ نئے ادارے کے قیام کا مقصد بڑے عوامی مظاہروں کے دوران بات چیت اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے حالات کو قابو میں رکھنا ہے۔
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: وزیر اعظم
واضح رہے کہ ایس آر جی یونٹ کو 2020 میں پولیس تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین، صحافیوں اور قانونی مبصرین کے خلاف مبینہ طور پر غیر ضروری طاقت کے استعمال اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیویارک کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کا کہنا ہے کہ ایس آر جی یونٹ کے تقریباً 500 اہلکاروں کو آئندہ موسم بہار سے پہلے پولیس کے دیگر شعبوں میں تعینات کردیا جائے گا۔

دوسری جانب شہری حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نئے ادارے کی نگرانی یقینی بنانے پر زور دیا ہے، جبکہ پولیس یونینز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس اقدام سے پولیس اہلکاروں اور عوام کی سلامتی متاثر ہوسکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.