Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا کیس، پولیس افسر کی اہلیہ اور بچوں کو پڑھانے والے قاری کا ریمانڈ منظور

0

اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار اعلیٰ پولیس افسر کی اہلیہ اور ان کے بچوں کو دینی تعلیم دینے والے قاری کو عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

دو روز قبل اسلام آباد میں ایک گھر میں کام کرنے والی 13 سالہ فاطمہ مبینہ گھریلو تشدد کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے اعلیٰ پولیس افسر کی اہلیہ اور ان کے بچوں کو دینی تعلیم دینے کے لیے گھر آنے والے قاری کو گرفتار کرلیا تھا۔
اسلام آباد: ای سی او وزرائے کونسل کے 30ویں اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور سربراہانِ وفود کا گروپ فوٹو
اسلام آباد میں سینئر پولیس افسر کے گھر 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ ہلاکت کے واقعے کے بعد پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے پولیس افسر محمد بن اشرف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گھریلو ملازمہ کافی عرصے سے ان کے گھر میں رہائش پذیر تھی، جبکہ بچوں کو دینی تعلیم دینے کے لیے گھر آنے والا قاری بھی بچی پر تشدد کرتا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.