مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری سالک حسین نے 5 ارب روپے ہرجانے کے نوٹس کا جواب ایڈووکیٹ جنرل آفس کو بھجوا دیا ہے۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن سمنز عہدے سے مستعفی ہوگئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے اپنے جواب میں آڈٹ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی حکومت میں اپنی جماعت کی اتحادی جماعت کے وزیر چوہدری سالک حسین کے پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں عدالت میں گھسیٹنے اور قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اتنی کرپٹ ہے تو وہ وزیر بن کر کیوں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ کسی کی نہیں سنتیں اور پنجاب میں افسران کی تعیناتی میرٹ پر کرتی ہیں۔ ان کے مطابق سفارش پر آنے والے افسران ملک اور عوام کا بیڑا غرق کرتے ہیں۔
دوسری جانب چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور مریم نواز کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہونے پر اس کا بھرپور جواب دیں گے۔



