Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیدیا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو قرار دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے جس چیز کو بھی چھوا، وہ خراب ہوگئی، جبکہ بھاری رقوم غیر دانش مندانہ انداز میں خرچ کی گئیں۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن سمنز عہدے سے مستعفی ہوگئے
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ کے پاس فلائٹ کنٹرول سسٹمز سے متعلق علم اور منصوبہ موجود ہے۔ اگر کانگریس ایئر ٹریفک کنٹرول کے لیے اشد ضروری فنڈز کی منظوری دے دے تو اس نظام کو تیزی سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا موجودہ ایئر کنٹرول سسٹم زیادہ تر 50 سال پرانا ہے، جسے جدید بنانے کے لیے کانگریس کی منظوری درکار ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جو بائیڈن کی جانب سے ایف اے اے چلانے کے طریقہ کار نے اس ادارے کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.