بلوچستان کے ضلع چاغی میں 8 مختلف مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کی موجودگی کے شواہد ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

این آر ایل کے چیئرمین محمد علی ٹبہ نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ این آر ایل نے ضلع چاغی میں کم از کم 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت کیے ہیں۔
ڈکی بھائی نے ’ڈی ایچ اے والی میڈ‘ سے اپنے متنازع مذاق پر معافی مانگ لی
اس حوالے سے نجی کمپنی کی جانب سے تانبے اور سونے کے ذخائر کی موجودگی سے متعلق رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق کمپنی اب تک تقریباً 25 ہزار میٹر ڈرلنگ کرچکی ہے، جس کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک مقام پر 295 میٹر تک مسلسل تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 295 میٹر کی ڈرلنگ کے دوران تانبے کی مقدار 0.43 فیصد جبکہ سونے کی مقدار 0.13 گرام فی ٹن ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 132 میٹر کے حصے میں تانبے کی مقدار 0.83 فیصد پائی گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کے منصوبوں کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔



