Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں کتنے کروڑ افراد شوگر میں مبتلا ہیں؟

0

پاکستان میں شوگر کا مسئلہ اب ایک خاموش وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہر سال 14 نومبر کو دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جاتا ہے، لیکن ہمارے لیے یہ دن صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک وارننگ ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں تقریباً 3 کروڑ 45 لاکھ لوگ ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ یعنی ہر تین میں سے ایک بالغ شخص کسی نہ کسی حد تک اس بیماری سے متاثر ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس میں بھی یہی صورتحال سامنے آئی ہے۔ 2024 کے اعداد کے مطابق پاکستان بالغ افراد میں ذیابیطس کی شرح کے لحاظ سے دنیا میں سب سے آگے تھا، جہاں یہ شرح تقریباً 31.4 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

دنیا بھر میں اس وقت 53 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ بالغ افراد شوگر کا شکار ہیں، اور اندازہ ہے کہ 2030 تک یہ تعداد 64 کروڑ سے بھی بڑھ جائے گی۔

ایک اور حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان میں ہر شخص اوسطاً سال میں تقریباً 26 کلو چینی استعمال کرتا ہے۔ یعنی ہر مہینے 2 کلو اور ہر روز تقریباً 72 گرام۔ یہ عادت بھی اس بیماری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

*شوگر کی دو بڑی اقسام ہوتی ہیں:*

*ٹائپ ون:* اس میں جسم کا مدافعتی نظام غلطی سے لبلبے کے ان خلیوں کو ہی ختم کر دیتا ہے جو انسولین بناتے ہیں۔ اس وجہ سے جسم انسولین بنانا بند کر دیتا ہے۔

*ٹائپ ٹو:* اس میں خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ طرز زندگی میں تبدیلی، صحت مند غذا اور روزانہ کی چہل قدمی سے اسے کافی حد تک روکا جا سکتا ہے یا اس کی شدت کم کی جا سکتی ہے۔

شوگر کا تعلق جینیات اور ماحول دونوں سے ہے، لیکن اپنی خوراک اور روزمرہ کی عادات کو بہتر بنا کر ہم اس خطرے کو بہت حد تک کم کر سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.