پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق انعامی اسکیم کے تحت صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے کیو آر کوڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ اس طریقہ کار کے ذریعے ادائیگیاں کرنے والے صارفین کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان
ترجمان نے بتایا کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیاں قبول کرنے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے مالیاتی نظام میں شفافیت آئے گی اور ٹیکس نظام پر عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔



