Gas Leakage Web ad 1

جینسن ہوانگ کے بعد این ویڈیا کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ دو نام سامنے آگئے

0

*جینسن ہوانگ کے بعد این ویڈیا کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ دو نام سامنے آگئے*

Gas Leakage Web ad 2

رائٹرز کے مطابق این ویڈیا کا بورڈ بدھ سے اجلاس میں جینسن ہوانگ کو عہدے سے ہٹانے یا نہ ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔ یہ پیش رفت ان سے متعلق دو مبینہ غیر ازدواجی تعلقات کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہے۔

اس غیر یقینی صورتحال کے باعث رواں ہفتے این ویڈیا کے حصص میں تقریباً 600 ارب ڈالر کی کمی ہوئی اور کمپنی دنیا کی دوسری سب سے زیادہ مالیت والی کمپنی بن گئی۔

*قیادت کے لیے دو اہم نام:*

*1. کولیٹ کریس (عبوری سی ای او کے لیے مضبوط امیدوار)*
59 سالہ کریس 2013 سے این ویڈیا میں ہیں، چیف فنانشل آفیسر ہیں۔ مائیکروسافٹ، سسکو اور ٹیکساس انسٹرومنٹس میں کام کر چکی ہیں۔

*2. ایان بک (طویل مدتی امیدوار)*
49 سالہ بک نے 2004 میں این ویڈیا میں شمولیت اختیار کی۔ وہ CUDA سافٹ ویئر کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں اور اس وقت ہائپر اسکیل AI کے شعبے کی سربراہی کر رہے ہیں۔

دیگر ناموں میں آرم کے سربراہ رینے ہاس، جیف فشر اور جینسن ہوانگ کے دو بچے بھی شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.