Gas Leakage Web ad 1

سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں: فیصل کریم کنڈی

0

اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سرمایہ کاروں کو صوبے میں معدنیات کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں معدنی وسائل کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان آنے والے تمام عالمی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔
اے آئی 10 سال میں کینسر کو جڑ سے ختم کرسکتا ہے: اینتھروپک کے سربراہ کا دعویٰ
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ حکومت خیبر پختونخوا میں کان کنی کے شعبے کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ صوبے میں معدنیات کی تلاش کے لیے سرمایہ کاری کریں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور گیس کی پیداوار کے لحاظ سے ملک کا دوسرا بڑا صوبہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.