Gas Leakage Web ad 1

اگرہمیں ترقیاتی فنڈز نہ ملےتو پوری پنجاب حکومت کو عدالت لے جائیں گے، چوہدری حسین الہٰی

0

مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الہٰی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری سالک کو عدالتوں میں گھسیٹنے کی بات کی ہے، اگر ہمیں ترقیاتی فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو ہم پوری پنجاب حکومت کو عدالت میں لے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

گجرات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری حسین الہٰی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے گجرات کی ہر گلی میں ترقیاتی کام کروائے، جبکہ موجودہ پنجاب حکومت نے 11 ارب روپے جہاز پر خرچ کردیے۔
نئے صوبوں کے بننے یانہ بننے سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے، رانا ثنا اللہ
چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل اور ضروریات کی کوئی فکر نہیں، لاہور میں بیٹھے حکمرانوں کو لاہور کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر حسین الہٰی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کے پورے خاندان کی بہت سی طویل کہانیاں ہیں، اگر کسی وقت کہنے کو کہا تو سب کچھ بتا دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی سال تک مختلف عہدوں پر رہنے کے باوجود آپ گجرات کی حالت تبدیل نہیں کرسکے، اس لیے لاہور کے بارے میں بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ کے خاندان کے افراد ڈپٹی وزیراعظم، وزیراعلیٰ، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وفاقی و صوبائی وزرا کے عہدوں پر فائز رہے، اس کے باوجود گجرات کے لیے کچھ کیوں نہیں کیا؟ پہلے اس سوال کا جواب دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز جو کام کر رہی ہیں، اس سے بعض لوگوں کو شدید تکلیف ہو رہی ہے۔ پنجاب کے عوام ہر ضمنی انتخاب میں مریم نواز کی خدمت کی سیاست پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، تاہم کچھ لوگوں کو یہ سب ہضم نہیں ہو رہا۔

عظمیٰ بخاری کے بیان پر سوشل میڈیا کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ ہم بھی آپ کی قیادت کو گزشتہ چار دہائیوں سے جانتے ہیں۔ ان کے پورے خاندان کی بھی بہت سی طویل کہانیاں ہیں، اگر کسی وقت کہنے کو کہا گیا تو پوری تفصیل بیان کردوں گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.