امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ایوانِ نمائندگان میں پیش کردی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مواخذے کی قرارداد ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی ہے، جس پر بدھ تک ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ متوقع ہے۔
یوم اقبال پربوسنیا کے ٹی وی کا علامہ اقبال کو منفرد خراج عقیدت
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ پر ایران کے خلاف امریکی جنگ کے معاملے میں نااہلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ان کی اپنی جماعت کے ایک رکن نے پیش کی ہے۔ قرارداد پیش کرنے والے تھامس میسی ریاست کینٹکی سے ریپبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
اس سے قبل پیٹ ہیگستھ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے بقول اگر دوبارہ ایسا موقع آیا تو وہ پھر بھی اسی فیصلے کی حمایت کریں گے۔



