Gas Leakage Web ad 1

’کیا واقعی کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہ الیکشن شفاف تھے‘، ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات پر سوال اٹھا دیے

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کے بعد انتخابی نتائج پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کے اپنے سابقہ اعلان کے محض چند روز بعد ٹرمپ نے آج ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں سوال اٹھایا کہ کیا واقعی کوئی سمجھتا ہے کہ یہ انتخابات شفاف تھے؟ انہوں نے مزید کہا کہ آخر انتخابی جائزے اتنے غلط کیسے ثابت ہوسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ انتخابات کے بعد امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایران سے جنگ میں نااہلی کا الزام، پیٹ ہیگستھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش
تاہم اب اپنی ٹروتھ سوشل پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے پولنگ، ووٹوں میں اچانک اضافے اور ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے مبہم دعوے کیے ہیں، تاہم انہوں نے انتخابی عمل میں کسی غلطی یا دھاندلی کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ تاہم الاسکا اور مسیسیپی میں سینیٹ کے انتخابات سمیت بعض اہم نشستوں کے نتائج کا اعلان ابھی باقی ہے۔

موجودہ صورتحال کے مطابق ڈیموکریٹس نے امریکی سینیٹ کی 54 نشستیں جبکہ ایوانِ نمائندگان کی 254 نشستیں جیت لی ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.