*پاکستان کو 7.3 ارب ڈالر قرض رول اوور ملے گا*

ذرائع کے مطابق سعودی عرب، چین اور کویت سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر قرض تقریباً ایک سال کے لیے رول اوور کرایا جائے گا، جس میں چین سے 4 ارب ڈالر مارچ 2027 میں اور کویت سے 30 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔
سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر قرض کا رول اوور پہلے ہی ہو چکا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دسمبر میں آئی ایم ایف سے بھی 1.21 ارب ڈالر موصول ہوں گے، رواں مالی سال کی 21 ارب ڈالر ادائیگیوں میں 7.3 ارب ڈالر رول اوور شامل ہے۔



