سانحہ گل پلازہ سے متاثرہ عمارت کو منہدم کرنے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بولیاں طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تجارتی مرکز ایم اے جناح روڈ پر آتشزدگی کے باعث تباہ ہونے والی گل پلازہ کی عمارت کو منہدم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
عمارت کے محفوظ انہدام کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نگرانی میں باقاعدہ بولیاں طلب کر لی گئی ہیں۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں اور ٹھیکیدار 20 نومبر تک اپنی بولیاں جمع کرا سکتے ہیں۔
عمارت کے حساس انہدام کے پیشِ نظر تکنیکی اور مالی تجاویز الگ الگ لفافوں میں طلب کی گئی ہیں۔
تمام کارروائی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ماہرین کی براہِ راست دیکھ بھال اور نگرانی میں انجام دی جائے گی۔
یاد رہے گل پلازہ کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ 17 جنوری 2026 کی شب پیش آیا تھا، جس نے پوری عمارت کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔



