کون سے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کیے جا رہے ہیں؟ پی ٹی اے کا اہم الرٹ
واٹس ایپ صارفین ہوشیار ہو جائیں، پی ٹی اے نے غیر فعال سمز سے منسلک اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کر دیے ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر فعال اور کینسل شدہ سم کارڈز پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایسے موبائل نمبرز کے غلط استعمال کو روکنا ہے جو اب اپنے اصل صارف کے پاس نہیں ہیں، اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس سے منسلک نمبرز کی تصدیق کریں اور یقینی بنائیں کہ ان کے اکاؤنٹس فعال اور اپنے زیر استعمال نمبر پر رجسٹرڈ ہیں، پی ٹی اے کے مطابق غیر فعال سمز کے نمبرز ٹیلی کام کمپنیاں مستقبل میں دوسرے صارفین کو جاری کر سکتی ہیں جس سے پرانے صارف کے اکاؤنٹ تک غیر مجاز رسائی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، جن صارفین نے اپنا نمبر تبدیل کر لیا ہے انہیں واٹس ایپ کے چینج نمبر فیچر کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ نئے فعال نمبر پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



