*دانش اسکولز کے معیار پر سمجھوتہ قابل قبول نہیں، وزیراعظم*

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہمارے بچے ملک کا مستقبل ہیں، دانش اسکولز روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہیں، معیار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، صرف انتہائی غریب اور مستحق بچوں کو میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا۔
دانش اسکولز کی تعمیر پر جائزہ اجلاس میں انہوں نے کام تیز کرنے اور 24 گھنٹے تعمیر جاری رکھنے، اے آئی اور آئی ٹی پر مبنی جدید طریقہ اپنانے اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اسکولوں تک سڑکوں کا نظام بہتر بنانے کا حکم بھی دیا۔



