Gas Leakage Web ad 1

مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کی 2 وزارت میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں سامنے آ گئیں

0

*مولانا اسد محمود کے دور وزارت میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف*

Gas Leakage Web ad 2

جے یو آئی ف سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسد محمود کے دور وزارت میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق برہان-حکلہ ڈی آئی خان موٹروے کے پیکج ون میں لینڈ ایکوزیشن سے قبل ورک ایوارڈ کر کے 55 ارب کا نقصان ہوا، پی سی ون کے بغیر 12 ارب 40 کروڑ کے ٹھیکے ایوارڈ کیے گئے، اضافی ریٹس لگا کر 1 ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں 3 ارب 83 کروڑ کے آئی ٹی ایس سسٹم کی عدم فعالیت، 70 کروڑ کی ریکوری نہ ہونے اور 65 کروڑ کی غیر قانونی ادائیگیوں کا بھی ذکر ہے، مولانا اسد محمود اپریل 2022 سے اگست 2023 تک وزیر مواصلات رہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.