*کے ایم سی کے 10 ہزار ملازمین کی ڈگریاں ایچ ای سی سے تصدیق کروانے کا حکم*

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 10 ہزار سے زائد ملازمین کی ڈگریاں ایچ ای سی سے تصدیق کروانے کا حکم دے دیا گیا۔
چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں کے ایم سی کی سال 2024 اور 2025 کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے کے ایم سی اور سندھ کے اسپتالوں میں طبی آلات غیر فعال ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اجلاس میں ملازمین کی فزیکل تصدیق اور بائیومیٹرک حاضری نظام لاگو کرنے کی بھی ہدایت کی گئی، چیئرمین نے کہا کہ بائیومیٹرک سے معلوم ہوگا کتنے ملازمین گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں۔



