اسلام آباد: قومی بچت کی اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 11.6 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 11.76 فیصد سے بڑھا کر 12.12 فیصد کردی گئی ہے۔
اسلام آباد: امریکا جانےکی خواہشمند طالبہ خودکشی کیس کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
اسی طرح بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینفٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر شرح منافع 12.72 فیصد سے بڑھا کر 12.96 فیصد کردی گئی ہے۔



