Gas Leakage Web ad 1

رواں سال اب تک 15 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

0

اسلام آباد: رواں سال اب تک 15 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی روزگار کے حصول کے لیے بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایوان میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق، سال 2024 میں 45 ہزار 830 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک گئے، جبکہ سال 2025 میں 28 ہزار 726 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں نے بیرونِ ملک روزگار حاصل کیا۔ اسی طرح سال 2026 میں اب تک 15 ہزار 850 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔
سعودی عرب پر مسلسل حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں: پاکستان
بیرونِ ملک جانے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں میں ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنلز اور ماہرینِ تعلیم شامل ہیں۔

منیجرز اور انجینئرز کی بیرونِ ملک ملازمتوں کی تفصیلات

دستاویز کے مطابق، سال 2024 میں 23 ہزار 674 منیجرز بیرونِ ملک گئے، جبکہ سال 2025 میں 9 ہزار 562 منیجرز نے بیرونِ ملک ملازمت اختیار کی۔ سال 2026 میں اب تک 5 ہزار 190 منیجرز روزگار کے حصول کے لیے بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔

اسی طرح سال 2024 میں 8 ہزار 15 انجینئرز نے بیرونِ ملک روزگار حاصل کیا، جبکہ سال 2025 میں 5 ہزار 945 انجینئرز بیرونِ ملک گئے۔ دستاویزات کے مطابق، سال 2026 میں اب تک 3 ہزار 605 انجینئرز روزگار کے لیے بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024 میں 4 ہزار 779 اکاؤنٹنٹس بیرونِ ملک گئے، جبکہ سال 2025 میں 4 ہزار 305 اکاؤنٹنٹس نے بیرونِ ملک روزگار حاصل کیا۔ سال 2026 میں اب تک ایک ہزار 771 اکاؤنٹنٹس ملازمت کے لیے بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، سال 2024 میں 3 ہزار 625 ڈاکٹرز بیرونِ ملک گئے، جبکہ سال 2025 میں یہ تعداد 3 ہزار 795 رہی۔ سال 2026 میں اب تک 2 ہزار 93 ڈاکٹرز بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق، سال 2024 میں ایک ہزار 729 اساتذہ بیرونِ ملک گئے، جبکہ سال 2025 میں یہ تعداد ایک ہزار 725 رہی۔ اسی طرح سال 2026 میں اب تک ایک ہزار 457 اساتذہ روزگار کے لیے بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.