Gas Leakage Web ad 1

ریٹیلرز کیلئے متعارف کرائی گئی ٹیکس اسکیم ناکامی کی جانب بڑھنے لگی

0

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کرکے 31 اکتوبر 2026 مقرر کیے جانے کے باوجود ریٹیلرز کے لیے متعارف کرائی گئی ٹیکس اسکیم کی کامیابی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

آسان ٹیکس اسکیم کے تحت اب تک صرف 1 ہزار 571 گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2026 کردی ہے۔
حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔

ٹیکس وصولی کے ادارے کو اب تک مجموعی طور پر 69 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوچکے ہیں، جن کے ساتھ 72 ارب روپے ٹیکس ادا کیا گیا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 52 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے، تاہم اس وقت جمع کرائے گئے گوشواروں کے ساتھ ادا کیے جانے والے ٹیکس کی مجموعی رقم زیادہ تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.