Gas Leakage Web ad 1

اسرائیل کا آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی جاسوسی کا انکشاف

0

اسرائیل کی جانب سے آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسرائیلی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کمپنی ’ڈسکور ٹیک‘ نے آن لائن اشتہارات کے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کی سرگرمیوں پر نظر رکھی اور ان کے آلات ہیک کرنے میں بھی مدد فراہم کی۔ یہ انکشاف دو تحقیقی اداروں نے جمعرات کو جاری کردہ رپورٹس میں کیا۔
ٹرمپ کا ایران کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا
تحقیقی رپورٹس کے مطابق، ڈسکور ٹیک کی خدمات کے ذریعے اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی ’کینڈیرو‘ سمیت دیگر اسرائیلی نگرانی کرنے والی کمپنیوں کو گوگل، کامکاسٹ اور روسی کمپنی یانڈیکس سمیت مختلف اداروں کے اشتہاری پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل ہوئی۔

کینیڈا کے سائبر نگرانی کے ادارے سٹیزن لیب اور نیویارک کی اشتہاری سکیورٹی فرم کنفائنٹ کی جانب سے الگ الگ جاری کردہ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن اشتہارات کا کاروبار، جو طویل عرصے سے صارفین کی رازداری کے حوالے سے خدشات کا باعث رہا ہے، بڑے پیمانے پر جاسوسی کی مہم چلانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سٹیزن لیب کے سینیئر محقق وولفی کرسٹل نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن اشتہارات کا موجودہ نظام سکیورٹی کے لیے ایک بنیادی نوعیت کا خطرہ ہے، جس سے ریاستیں، نجی شعبہ، سول سوسائٹی اور دیگر تمام فریق متاثر ہوتے ہیں۔

سٹیزن لیب کے مطابق، ڈسکور ٹیک کے آن لائن اشتہارات، جن میں زیادہ تر موبائل فون اور ایئربڈز جیسی عام مصنوعات کے اشتہارات شامل ہوتے تھے، مختلف شراکت داروں کے ذریعے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ویب سائٹس اور 75 ہزار ایپس تک پہنچائے گئے۔

محققین کا کہنا ہے کہ نقصان دہ اشتہارات والی ویب سائٹس پر جانے یا ایسی ایپس استعمال کرنے والے افراد کی شناخت کرکے ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکتی تھی۔ بعض صورتوں میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے فون نمبرز حاصل کرنے کی کوشش بھی کی جاتی تھی۔ جاسوسی کے اس عمل کے لیے صرف متعلقہ ویب سائٹ پر اشتہار کا لوڈ ہونا کافی تھا۔

دونوں تحقیقی اداروں کے مطابق، بعض اشتہارات صارفین کے آلات میں کینڈیرو کا اسپائی ویئر نصب کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ تاہم، کنفائنٹ کا کہنا ہے کہ کینڈیرو سے منسلک اشتہارات ڈسکور ٹیک کے مجموعی اشتہارات کا انتہائی معمولی حصہ تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی کینڈیرو کو امریکی حکومت نے 2021 میں بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.