غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 فلسطینی شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 4 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 1 ہزار 505 فلسطینی شہید اور 5 ہزار 332 زخمی ہوچکے ہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
وزارتِ صحت کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 74 ہزار 396 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب، فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں مزید 2 افراد شہید ہوگئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1 ہزار 400 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ادھر اقوامِ متحدہ نے غزہ میں امدادی کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے بتایا کہ بدھ کے روز اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں امدادی تنصیبات بھی متاثر ہوئیں۔



