Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ کا ایران کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران میں امریکی زمینی فوج تعینات کرنے کا امکان بھی مسترد کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نیوز میکس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا ایران میں امریکی فوجی دستے تعینات کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔
دنیا کا قدیم ترین بحری ملبہ ترکیہ کے ساحل کے قریب دریافت
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے معاملے پر روس اور چین کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران پر حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار کیے ہیں، جن میں مبینہ طور پر ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ’مدر آف آل بمز‘ (MOAB) کے ممکنہ استعمال کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی سے متعلق داخلی فوجی منصوبہ بندی پر ہونے والی بات چیت سے واقف متعدد ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اسلحہ خانے میں موجود سب سے بڑے غیر جوہری بم، ’جی بی یو-43/بی میسیو آرڈیننس ایئر بلاسٹ‘ (GBU-43/B Massive Ordnance Air Blast)، جسے ’ایم او اے بی‘ (MOAB) بھی کہا جاتا ہے، کا ایران کے ساتھ جاری تنازع میں پہلی بار استعمال کشیدگی میں نمایاں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

تاہم، اس حوالے سے شکوک و شبہات موجود ہیں کہ یہ بم کسی بھی اسٹریٹجک مقصد کے حصول یا جنگ کا پانسہ پلٹنے میں کس حد تک مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.