Gas Leakage Web ad 1

پاکستان شدید موسمی واقعات سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے: مصدق ملک

0

پاکستان گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان گلیشیئرز کے پگھلاؤ، سطحِ سمندر میں اضافے اور شدید موسمی واقعات کے باعث سنگین ماحولیاتی خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔
سہیل آفریدی کمرے میں اکیلے تھے، دروازہ توڑ کر تحویل میں لیا گیا، اندرونی کہانی سامنے آگئی
آئس لینڈ میں منعقدہ آرکٹک سرکل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی تعاون اور سائنسی تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرکٹک اور ہمالیائی خطوں کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ان سے پیدا ہونے والے خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے سائنسدانوں اور پالیسی سازوں کے درمیان رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.