Gas Leakage Web ad 1

عدالتی حکم پر وفاقی دارالحکومت میں کریک ڈاؤن کے دوران 4 شیشہ کیفے سیل

0

عدالت عظمیٰ کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیشہ کیفیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں فوری کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں چار شیشہ کیفے سیل کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں شیشہ کیفیز کے خلاف فوری کارروائیاں کریں اور عدالتی احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں شیشہ کیفے مالکان کو جاری کیے گئے تمام این او سیز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو ان ڈور اور آؤٹ ڈور، دونوں اقسام کے کیفیز کے خلاف کارروائیاں کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق عدالتی احکامات پر بلاامتیاز عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کا مقصد عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.