Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا کارگو موصول، سردیوں میں گیس فراہمی کے خدشات تاحال برقرار

0

اسلام آباد: پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا کارگو موصول ہو گیا ہے، تاہم موسم سرما کے دوران گیس کی فراہمی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کو منگل کے روز قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا ایک اہم کارگو موصول ہوا۔ گیس بردار جہاز العریش صبح 11 بج کر 5 منٹ پر اینگرو کے ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا، جبکہ دوپہر 12 بجے گیس کو دوبارہ قدرتی گیس میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
ضلع خیبر میں پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے اور اغوا کی اطلاعات جھوٹ نکلیں
موسم سرما 2026-27 کے دوران ملک کی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل این جی کے 24 کارگوز درکار ہوں گے۔

سردیوں میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی گیس کی طلب موجودہ 550 ملین مکعب فٹ یومیہ سے بڑھ کر 1,550 ملین مکعب فٹ یومیہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی طلب موجودہ 300 ملین مکعب فٹ یومیہ سے بڑھ کر 500 ملین مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ سکتی ہے۔

گیس کی بڑھتی ہوئی طلب اور محدود فراہمی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موسم سرما کے دوران ملک میں برآمدی اور غیر برآمدی صنعتوں، سی این جی اور سیمنٹ کے شعبوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.