صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 18 ماہ کے دوران پاکستان سے غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے یورپی کمشنر برائے داخلہ امور میگنس برونر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات، تارکین وطن کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام اور قانونی نقل مکانی میں سہولت فراہم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے
اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 18 ماہ کے دوران پاکستان سے غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے اس قدر کمی حاصل کی ہے۔
مزید برآں، یورپی کمشنر نے غیر قانونی تارکین وطن کی نقل مکانی روکنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔



