Gas Leakage Web ad 1

ضلع خیبر میں پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے اور اغوا کی اطلاعات جھوٹ نکلیں

0

متعلقہ فیکٹ چیک میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ باڑہ اور ضلع خیبر میں ایسی کسی صورتِ حال کی اطلاعات درست نہیں ہیں اور علاقے میں امن و امان کی صورتِ حال مکمل طور پر قابو میں ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دوسری جانب پی ٹی آئی سے وابستہ بعض اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید تصادم کی خبریں پھیلائی گئیں۔ ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تصادم کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ بعض اہلکاروں کو مظاہرین نے اغوا بھی کر لیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
فیکٹ چیک میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض افغان اور مقامی عناصر نے پی ٹی آئی کے بعض سیاست دانوں کے ساتھ مل کر علاقے میں امن و امان کی صورتِ حال خراب کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حالات پر قابو پا لیا۔

علاوہ ازیں انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس وقت علاقے میں حالات پُرامن ہیں اور سڑکوں پر کوئی مظاہرین موجود نہیں۔ پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے یا انہیں اغوا کیے جانے سے متعلق اطلاعات کی بھی تردید کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی اطلاع کو آگے پھیلانے سے پہلے مستند ذرائع سے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.