خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سگریٹ نوشی سے نجات پانا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں
ایجنڈے میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد کی منظوری شامل ہے۔ دونوں ایوانوں میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر، بروز جمعرات، صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا، جس میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کی توثیق کی جائے گی۔



