Gas Leakage Web ad 1

سوات : سیدوشریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کرنے سے روک دیا گیا، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

0

سوات کے سیدو شریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کرنے سے روک دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پی ایم ڈی سی کے مراسلے کی روشنی میں ہدایات جاری کرتے ہوئے 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری طور پر ہاسٹل خالی کرنے اور پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

ڈاکٹروں پر پی ایم ڈی سی کی جعلی رجسٹریشن اور غیر قانونی تقرریوں کے الزامات تھے۔ برطرف کیے گئے ڈاکٹرز خیبرپختونخوا کے مختلف طبی مراکز میں تعینات تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.