Gas Leakage Web ad 1

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی

0

آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ماہرین نشاندہی کریں، محسن نقوی

Gas Leakage Web ad 2

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اگر آئین کی کسی شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ماہرین اس کی نشاندہی کریں اور واضح کریں کہ آئین کی کون سی شق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جذباتی تقریر کی ہے۔ پارلیمنٹ میں پہلے دن سے ہی دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے مختلف سیاسی رہنماؤں سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
ساہیوال میں 100 بیڈ کے جدید کینسر ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ساتھ دیا جائے گا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ اسد قیصر سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف تعاون کی بات کررہے ہیں، تاہم خیبر پختونخوا حکومت کا مؤقف اس سے مختلف تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نہیں چاہتی تھی کہ حالات اس نہج پر پہنچیں۔ ان کے بیان کا مرکزی نکتہ یہ تھا کہ حکومتی اقدامات آئین کے مطابق کیے گئے ہیں اور دہشت گردی کے معاملے پر سیاسی تعاون ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.